غزہ: معذور بہن بھائیوں کو ملیں زندگی بدلنے والی وہیل چیئر
غزہ کے 10 سالہ انس اور ان کے دو بہن بھائی پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہیں اور ان کے ہر ہاتھ میں صرف دو دو انگلیاں ہیں۔ جسمانی معذوری کے باعث انہیں چلنے پھرنے کے علاوہ کھانے پینے اور لکھنے جیسے روزمرہ کے کام بھی خود انجام دینے میں مشکل پیش آتی ہے۔